Wednesday، 2 September 2026
ڈالر 278.40 سونا 242,500 KSE-100 82,450
🔴 بریکنگ نیوز
پاکستان، کرغزستان تعلقات میں اہم پیش رفت؛ تجارت، آئی ٹی اور سیکیورٹی پر معاہدے تعلیم، اخلاقیات اور مستقبل کا پاکستان: ہماری جامعات کا حقیقی منشور کیا ہونا چاہیے؟ نیند کا نظام اور ذہنی صلاحیت: رات کی 7 سے 8 گھنٹے نیند یادداشت کو 40 فیصد تیز کرتی ہے پاکستانی ڈراموں اور موسیقی کی عالمی پذیرائی: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ٹاپ ٹرینڈنگ کوانٹم کمپیوٹنگ اور سیکیورٹی: پاکستانی سائبر ماہرین کا نیا اینٹی ہیکنگ پروٹوکول نیشنل گیمز 2026: ایتھلیٹکس اور بیڈمنٹن میں نوجوان کھلاڑیوں نے نئے قومی ریکارڈ قائم کر دیے سولر پینلز اور الیکٹرک بیٹریوں کی مقامی پیداوار میں 120 فیصد اضافہ مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی تجارتی راہداری معاہدہ: ایشیا اور یورپ کے درمیان نئے روابط پاکستان، کرغزستان تعلقات میں اہم پیش رفت؛ تجارت، آئی ٹی اور سیکیورٹی پر معاہدے تعلیم، اخلاقیات اور مستقبل کا پاکستان: ہماری جامعات کا حقیقی منشور کیا ہونا چاہیے؟ نیند کا نظام اور ذہنی صلاحیت: رات کی 7 سے 8 گھنٹے نیند یادداشت کو 40 فیصد تیز کرتی ہے پاکستانی ڈراموں اور موسیقی کی عالمی پذیرائی: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ٹاپ ٹرینڈنگ کوانٹم کمپیوٹنگ اور سیکیورٹی: پاکستانی سائبر ماہرین کا نیا اینٹی ہیکنگ پروٹوکول نیشنل گیمز 2026: ایتھلیٹکس اور بیڈمنٹن میں نوجوان کھلاڑیوں نے نئے قومی ریکارڈ قائم کر دیے سولر پینلز اور الیکٹرک بیٹریوں کی مقامی پیداوار میں 120 فیصد اضافہ مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی تجارتی راہداری معاہدہ: ایشیا اور یورپ کے درمیان نئے روابط
کاروبار 7 July 2026 - 10:00 PM 1 منٹ مطالعہ

دورانِ پرواز کھڑکی ٹوٹنے سے مسافر سر کے بل طیارے سے باہر لٹک گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا جس سے سرمایہ...

مسافروں کا کہنا ہے کہ رائن ایئر کی ایک پرواز کے دوران ہوائی جہاز کی کھڑکی ٹوٹنے کے باعث ایک شخص سر کے بل تقریباً باہر کھنچا چلا گیا تھا۔

پرواز کے ٹریکنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارہ تقریباً 10 منٹ تک فضا میں رہنے کے بعد اچانک 9,000 فٹ (2,700 میٹر) نیچے آ گیا۔ مسافروں کی جانب سے مقامی میڈیا کو بتایا گیا کہ انھوں نے ’ایک دھماکے جیسی‘ آواز سنی۔

یونان کے ایک ہسپتال کے عہدیدار نے بتایا کہ سربیا سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ شخص کو رگڑ سے ہونے والے زخم آئے ہیں جن کا کا علاج کیا جا رہا ہے۔

میخالیس گیاناکوس نےبتایا کہ مذکورہ مسافر کی اہلیہ تقریباً پانچ منٹ تک ان کی ٹانگوں کو پکڑی رہیں تاکہ ہوا کے دباؤ سے کہیں وہ کھڑکی سے باہر نہ چلے جائیں۔

رائن ایئر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پرواز جمعے کے روز یونان کے شہر تھیسالونیکی سے جرمنی کے میمنگن جا رہی تھی کہ ’اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد واپس آ گئی جب ایک مسافر کے قریب موجود کھڑکی پرواز کے دوران اپنی جگہ سے نکل گئی۔‘

101Urdu team

اپنی رائے دیں