چینی سائنس دانوں نے خام تیل کو صاف کرنے کے لیے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، جس کے ذریعے ریفائننگ کے دوران توانائی کی کھپت میں 90 فی صد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

روایتی طور پر خام تیل کو پٹرول، پلاسٹک اور دیگر مصنوعات میں تبدیل کرنے کے لیے ڈسٹلیشن کا عمل استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طریقے میں خام تیل کو بار بار گرم کیا جاتا ہے تاکہ مختلف مرکبات ان کے ابلنے کے درجہ حرارت میں معمولی فرق کی بنیاد پر الگ کیے جا سکیں۔ تاہم یہ عمل انتہائی توانائی طلب ہونے کے ساتھ ساتھ نسبتاً کم درست بھی سمجھا جاتا ہے۔
نئی ٹیکنالوجی روایتی ڈسٹلیشن کے بجائے مالیکیولر سطح پر کام کرتی ہے۔ اس طریقے میں خام تیل کے مختلف مرکبات کو منتخب کرکے انہیں براہِ راست ان کی موزوں ترین پیداواری لائن کی جانب منتقل کیا جاتا ہے، جس سے وسائل کے زیادہ مؤثر استعمال اور مصنوعات کی قدر میں اضافے کی توقع ہے۔
قارئین کے تبصرے (0)