پشاور: 34 ویں نیشنل گیمز کے اختتامی روز 100 میٹر دوڑ اور لمبی چھلانگ کے مقابلوں میں دو نئے ملکی ریکارڈ قائم ہو گئے۔
نوجوان خاتون ایتھلیٹ نے 100 میٹر کا فاصلہ محض 11.2 سیکنڈز میں طے کر کے نیا تاریخ رقم کیا۔ شائقین نے کھڑے ہو کر کھلاڑیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کامیاب کھلاڑیوں میں تمغے اور نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹس کو بین الاقوامی کوچنگ کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔
